نیویارک سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوترش سے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی شام سیکریٹری جنرل کے دفتر میں انجام پائی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے رجسٹر میں دستخط کئے اور پھر دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے جاکر تصویر کھنچوائي۔
اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دورہ نیویارک میں سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی تھی۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ